ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں کشمیر کی خصوصی دفعہ 370کے خاتمہ پر جشن

بھٹکل میں کشمیر کی خصوصی دفعہ 370کے خاتمہ پر جشن

Thu, 08 Aug 2019 17:49:24    S.O. News Service

بھٹکل:8؍اگست   (ایس اؤ نیوز) نریندر مودی  کی قیادت والی  مرکزی قیادت والی سرکار  کی طرف سے جموں و کشمیر کو استحقاق دینے والی دفعہ 370اور 35اے کا خاتمہ کئے جانے کا استقبال کرتے ہوئے  ہندو جن جاگرتی سمیتی نے چن پٹن ہنومنت مندر میں جشن منایاگیا ۔

ہندو جن جاگرتی سمیتی کے دیانند پربھو نے بات کرتےہوئے کہاکہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور اگلے دنوں میں ہندو راشٹر کے لئے راہ آسان ہوگی۔ کشمیر کا ایک بہت بڑا بوجھ اتر گیا۔ کشمیر وادی میں کشمیر ی ہندؤوں کی بازآبادکاری کےلئے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس سے قبل وندے ماترم پڑھا گیا۔ اس موقع پر سریش موگیر، شری دھر ہری کانت، سریش نائک، مادیو موگیر، شنکتلا نائک، سُمنا نائک، گنگا موگیر، رام نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: